پی پی رہنما بیرسٹر حیدرزمان قریشی کاڈیرہ کا دورہ، ڈاکٹر ز سٹافَ سے ملاقاتیں، کٹس گفٹ

  پی پی رہنما بیرسٹر حیدرزمان قریشی کاڈیرہ کا دورہ، ڈاکٹر ز سٹافَ سے ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری بیرسٹر حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تمام(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ہسپتالوں میں کٹس اور دیگر اشیا تقسیم کریں گے پیپلزپارٹی تمام ملک کے ڈاکٹرز نرسز اور تمام پیرامیڈیکل سٹاف کے لوگوں کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان میں غازی خان میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی کو کورنا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ضلعی صدر پی پی پی سردار عرفان اللہ خان کھوسہ،جنرل سیکرٹری محمد علی مراد خان کھتران،سٹی صدر بابا طاہر شاہ، فہد بھٹی، حافظ جہانگیر مہوٹہ، ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ کے ہیڈ ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر زوہیب بھی موجود تھے حیدر زمان قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں بننے والا سب سیکرٹریٹ کو پیپلزپارٹی پہلے ہی مسترد کرچکی ہے سب سیکرٹریٹ ایک ڈرامہ ہے جیسے دوسو ارب ڈالر واپس لانے اور کشکول توڑنے کی باتیں جھانسہ تھیں مافیا کے سامنے وزیراعظم نے مودی کی طرح سرینڈرکردیا ہے یہ حکومت مافیا کے ستونوں پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ چینی کی رپورٹ پر کحھ نہیں ہونا جن کو جانے دیا وہ بہت سے راز جانتے ہیں ہوسکتا ہے وقت کے ساتھ بہت سے رازفاش ہوجاے رنگیلی سرکار اپنے رنگیلے پن میں دفن ہوجائے گی۔

گفٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -