پی ایم اے وفد کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک سے ملاقات، ڈاکٹرز مسائل پرگفتگو

    پی ایم اے وفد کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک سے ملاقات، ڈاکٹرز مسائل ...

  

ملتان ( وقا ئع نگار )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک سے انکے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ہراج نے انہیں ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سمیت بنیادی و دیہی مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ بنیادی و دیہی مراکز صحت پر گروپ فوٹو سے متعلق مراسلے کو بھی گفتگو کا حصہ بنایا گیا جبکہ پی ایم اے نے بائیو میٹرک حاضری کو یکسر مسترد کر دیا،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ گروپ فوٹو سے متعلق جاری مراسلے کو فوری واپس لیا جائے جبکہ بائیو میٹرک حاضری کو کم از کم کورونا وبا کے دوران ختم کیا جائے،سرکاری ہسپتالوں و مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کے ہاوس رینٹ اور ایف سی پی ایس الاونس فوری جاری کئے جائیں،ہسپتالوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جائے جبکہ ٹی ایچ کیو جلالپور پیر والہ میں فوری طور پر نئے ڈاکٹرز اور نرسز کو بھرتی کیا جائے اور ساتھ ہی تمام سرکاری ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت پر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے یقین دہانی کروائی کے بائیو میٹرک حاضری سے متعلق اعلی حکام سے بات کریں گے جبکہ طبی عملے کے گروپ فوٹو سے متعلق نوٹیفکیشن میں تبدیلی لائی جائیگی اور ساتھ ہی تمام مراکز صحت اور ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ جلد ہی رورل ہیلتھ سنٹرز کی ری ویمپنگ کا کام بھی شروع کر دیا جائے،ادھر پی ایم اے کے وفد میں ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر مرتضی بلوچ,ڈاکٹر احمد خلیل،ڈاکٹر حفیظ خان،ڈاکٹر عمران رفیق،ڈاکٹر ناصر صدیقی،ڈاکٹر وقار شکور،فاروق میو،ڈاکٹر منظور،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر شامل تھے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -