بجٹ میں سرکاری ملازمین اور تاجروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں

بجٹ میں سرکاری ملازمین اور تاجروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجرا ن ہال روڈکے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین، کاروبای طبقے سمیت کوروناسے متاثرہ کسی بھی شعبے کیلئے کوئی فنڈ نہ رکھ کر عوام دشمنی کی بدترین تاریخ رقم کی ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، غربت کے ہاتھوں فاقوں پر مجبور ہیں۔ حکومت ملک کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات اور تکلیفوں سے مکمل بے خبر ہے۔


وزرا اور اراکین اسمبلی سارا زور تقریروں پر لگارہے ہیں کارکرگی صفر ہے۔