فیسوں میں اضافہ: یوایچ ایس لاہور میں متاثرہ طلبہ کی شکایات پرسماعت
ملتان ( وقا ئع نگار )پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں اضافے پر،لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس لاہور)میں متاثرہ طلبہ کی شکایات کی سماعت ہوئی۔وائس چانسلر یو ایچ(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے طلبہ کی شکایات کی سماعت کی۔طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالج نے جاری سیشن کے دوران خلاف قانون فیسوں میں اضافہ کیا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی 2018 کی تحریری وضاحت کی رو سے دوران سیشن فیس نہیں بڑھائی جاسکتی۔والدین نے بتایا کہ کورونا کے باعث معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔فیسوں میں اضافہ جائز نہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے) پنجاب کی جانب سے طلبہ کے موقف کی حمایت کی گئی۔منتخب صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر تنویر نے کہا کہ کورونا کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کی ہے۔پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسیں بڑھنے نہیں دیں گے۔وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پی ایم اے،کالج اور طلبہ کے درمیان داخلے کے وقت ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی۔پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسوں میں اضافہ کا معاملہ پی ایم ڈی سی میں اٹھائیں گے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ فیسوں سے متعلق کوئی فیصلہ ہونے تک پرائیویٹ میڈیکل کالج اپنے طلبہ کو آن لائن کلاسز سے نہ نکالیں۔سماعت میں رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر،صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی،پرائیویٹ میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی طرف سے پروفیسر آصف نقوی نے موقف پیش کیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے احکامات پر عمل