وزیراعلیٰ ملک عامر ڈوگر کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال
ملتان (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار سے چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور اس کے لئے افسروں کی تعیناتی اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی ملتان اور بہاولپور میں فرائض سرانجام دیں گے۔ چیف (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور افسران کی تعیناتی پر وزیراعلی عثمان بزدار کی کاوشوں سراہا اورمبارکباددی اور اسے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیئے اہم پیشرفت قرار دیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے کی راہ پر گامزن ہوچکا ہیجنوبی پنجاب کے لئے تعینات افسروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دی جائے گی۔
اہم امور