اسلامک لائیرز موومنٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

اسلامک لائیرز موومنٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور کے نومنتخب عہدیدارن کی تقریب حلف برداری لٹن روڈ دفتر جماعت اسلامی لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد، سینئر وکلا رہنما و نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، سابق جسٹس اور سینئر وکلاء رہنما حافظ عبدالرحمن انصاری، ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری ذولفقار علی ایڈووکیٹ، اسلاملک لائرز موومنٹ پنجاب کے صدر مرزا عبدالخالق ایڈوکیٹ، سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ ایڈوکیٹ، چوہدری سلیم لادی، زاہد علی کھوکھر، محمد یونس میو ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء رہنماوں نے شرکت کی۔


تقریب میں نومنتخب صدر اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور نصر اللہ اولکھ ایڈوکیٹ، نومنتخب سیکرٹری اسلامک لائرز موومنٹ (آئی ایل ایم) لاہور ڈاکٹر کلیم جاوید ایڈوکیٹ و دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آئین، قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے وکلاء برداری کے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل کی بڑی وجہ ملک میں ظلم، کرپشن اور ناانصافی پر مبنی کرپٹ نظام ہے اور اس نظام کو تبدیل کیے بغیر ملک میں کبھی خوشحالی نہیں آ سکتی