وزیراعلی سے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

  وزیراعلی سے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

  

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،صوبہ جنوبی پنجاب کی طرف پہلا ٹھوس قدم ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام سیکرٹری ایٹ کے قیام 35فیصد بجٹ مختص کرنے اور پانچ نئے اضلاع اور ایک نیا (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ڈویژن بنانے پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں ڈی جی خان کے عوام اپنے ہر دل عزیز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خان کے خصوصی طور پر مشکور ہیں کہ انکی خصوصی توجہ سے یہاں کے حالات یکسر تبدیل ہو رہے ہیں اور جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو رہا ہے غازی یونیورسٹی کا فعال ہونا، زرعی یونیورسٹی کی بحالی، میر چاکر رند یونیورسٹی کا قیام، نیاء بوائز ڈگری کالج، ہوم اکنامکس کالج، وومن یونیورسٹی کا منصوبہ، سکولوں سے باہر بچوں اور چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کے سروے اور ان کے لیے خصوصی پروگرامز درجنوں نئے پرائمری سکول، ٹیچر ٹریننگ پروگرام، تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائیں گے انشاء اللہ،۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سونے پہ سوہاگہ ہوگی، کارڈیالوجی ہسپتال، مادر اینڈ چائلڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن، نیا ایمرجنسی بلاک، انصاف صحت کارڈ کا اجرا ء، صحت مند ڈیرہ غازی خان کی ابتداء ہے۔ ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ میں کوشش کر رہی ہوں آئندہ بجٹ میں چلڈرن ہسپتال اور شہر میں کم سے کم چار جدید ڈسپنسریز کو منظور کروا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں درجنوں واٹر سپلائی کے پراجیکٹ، ہارویسٹ منیجمنٹ، سڑکوں اور چوکوں کی مرمت اور تذین و ارائش اور سٹریٹ لائٹ، مانکہ کینال کی صفائی و بحالی پہلے سے موجود پارکس کی بحالی، خواتین کے لیے پارک فوڈ سٹریٹ، ٹی ہاؤس، پل ڈاٹ اور پل پیارے والی کی توسیع، غازی گھاٹ پر پارک، دریا پر نیا پل کم سے کم جو سرکاری سستی رہائشی کالونیا ں اور انڈسٹریل زون یہ سب آئندہ تین سال میں عوام کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا تحفہ ہوگا فورٹ منرو کے ساؤتھ پنجاب کا مری بنانے کے لیے حکومت سنجیدگی سے پر عزم ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -