رشوت وصولی پر معطل ہونے والا پٹواری اسی موضع میں بحال

رشوت وصولی پر معطل ہونے والا پٹواری اسی موضع میں بحال

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے نام پر ایک لاکھ روپے رشوت وصولی کا الزام ثابت ہونے پر معطل ہونے والے پٹواری کو دوبارہ ْاسی موضع میں بحال کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا کی جانب سے گذشتہ روز کیے جانے والے احکامات نے معاملے کو مزید مشکوک کردیا،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور سابق کمشنر لاہور سیف اللہ انجم کی ہدایت پر انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پر پٹواری کو معطل کیا گیاتھا۔پٹواری کی بحالی پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگرکرپٹ عناصر کا تحفظ محکمے کے افسران کریں گے تو ہم کہاں جائیں گے، ڈپٹی کمشنر لاہور فوری نوٹس لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -