کرونا سے نجات کیلئے اپوزیشن کردار ادا کرے، خاور علی شاہ
بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) کوروناوباء کے خاتمے پر اپو زیشن کا رویہ قابل افسوس ہے، عام آد می کے میعار زند گی کو بہتربنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی اقداما ت کے باعث مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے،جنوبی پنجاب سیکر ٹر یٹ جلد فعال کیا جارہا ہے، اپو زیشن کورونا وبا ء سے نجات کے لئے پالیسی سازی میں اپنا کردارادا کرنا ہو گا، اِن خیالا ت کا اظہا رسید گروپ کے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
سر براہ، رکن پنجاب اسمبلی، سید گرو پ کے سر براہ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگا ہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کئے جانے سے ملک میں کورونا کے پھیلا ؤ میں تیزی تشویشناک امر ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا کو پھیلاؤ سے رو کنے کے لئے سما جی فاصلوں پر پابند ی کے عمل کی پاسداری یقینی بنائی جائے، انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ٹھوس حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث مہنگائی میں خاطر خوا ہ کمی واقع ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صو بہ میں ٹڈی دل کے خاتمے اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کی مالی مشکلات ختم کر نے کے لئے حکو مت ٹھوس اقداما ت اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حالا ت کی سنگینی کا ادراک کرتے ہو ئے اپوزیشن قیادت کو حکو مت پر تنقید کرنے کی بجائے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے اور ملکی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
خاور علی شاہ