وزیر اقلیتی امور کا دورہ فاروق آباد،ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

وزیر اقلیتی امور کا دورہ فاروق آباد،ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پارلیما نی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور مہندر پال سنگھ کے ہمراہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کا دورہ کیا جدھر انہوں نے کراچی سے لاہور آنیوالی شاہ حسین ایکسپریس حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج ومعالجہ بارے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو چیک کیا ۔صوبائی و زیر نے صدر فاروق آباد میں ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی اومحمد اصلاح الدین کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ المناک حادثے کے نتیجے میں سکھ یاتریوں کی اموات پر دل بہت افسردہ ہے تاہم حادثے غیر متوقع ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سکھ یاتریوں کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور بلا شبہ آج تمام پاکستانیوں کے دل افسردہ ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -