واسا ملتان: ایمینسٹی سکیم میں مزید1ماہ کی توسیع کااعلان

  واسا ملتان: ایمینسٹی سکیم میں مزید1ماہ کی توسیع کااعلان

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) واسا ملتان نے کورونا آفت سے متاثرہ عوام کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے ایمنیسٹی سکیم میں مزید 1 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے خصوصی سکیم کے تحت گھریلو،کمرشل،صنعتی پراپرٹیزکے مالکان،تاجر، کاروباری حضرات مستفید ہوں گے اور سیوریج، پانی کے غیر قانونی کنکشنز بھاری جرمانوں، 3 گنا فیسوں کی بجائے صرف اور صرف سنگل فیس ادائیگی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کے ساتھ ریگولر کروا سکیں گے ایمنیسٹی سکیم کی سہولت 31 جولائی 2020تک میسر ہوگی شہری اس رعائیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سادہ کاغذ پر درخواست بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی، ملکیتی ثبوت ہمراہ فائل کور واسا ون ونڈوسیل یا واسا کے متعلقہ علاقے کے اہلکار کو جمع کرواسکتے ہیں ایمنیسٹی سکیم کے حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا آفت سے متاثرہ ملتان کے شہریوں کے لیے واسا نے عیدالاضحی سے قبل خصوصی رعائیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس رعائیت سے نہ صرف گھریلو بلکہ کمرشل اور صنعتی صارفین بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہانہ ریکوری میں اضافے کے لئے بھی خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت 200 سے زائد ایسی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں جنھوں نے اپناسیوریج کنکشن واسا سسٹم سے منسلک کر رکھا ہے ان کو بھی بلنگ نیٹ ورک میں شامل کیا جا رہا ہے اور ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی سے ان ہاؤسنگ کالونیوں کو بل جاری کرنے کی خصوصی اجازت لے لی گئی ہے اور اس اقدام سے واسا کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ایم ڈی واسا نے ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام صارفین جن کو 3 گنا فیس کے ساتھ بل جاری ہو چکے ہیں وہ اس رعائیت سے فایدہ اٹھائیں جبکہ غیر قانونی اور واسا سے نامنظور رہائشی کالونیاں ایمنسٹی سکیم کے لیے اہل نہیں ہونگی انہوں نے اس دوران مزید کہا کہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی کنکشنز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا اور ان کے نہ صرف سیوریج،واٹر سپلائی کے کنکشنز منقطع کردیئے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف تا دیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی لہذا شہری اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -