جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق،صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پے در پے آزمائشوں میں گھرے ہوئے ہیں، کبھی وباؤں کی صورت میں تو کبھی آفات و حادثات کی صورت میں ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ایسے میں ہمیں اپنی غلطیوں اور کمزوریوں سے رجوع کی ضرورت ہے۔
۔ربعیہ طارق نے حادثے کا شکار ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کرتیہوئے حکومت سے اپیل کی کہ ریلوے کراسنگ پر مسافروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پھاٹک لگائے جائیں تا کہ آئندہ اس طرح کے دردناک حادثات سے بچا جا سکے۔