حضرت مولانا منظور احمد انتقال کرگئے نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

  حضرت مولانا منظور احمد انتقال کرگئے نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

  

ملتان (سپیشل رپورٹر )بزرگ عالم دین استاذالعلماء جامعہ خیرالمدارس کے نائب شیخ الحدیث پیرطریقت نمونہ خیر یادگار اسلاف ولی کامل حضرت مولانا منظور احمد(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

انتقال کرگئے حضرت مولانا منظور احمد نے نماز فجر اداکی اورگھر پر پانی پی کر لیٹے اور ذکر کرتے ہوٰئے 85 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے نماز جنازہ قلعہ قاسم باغ سٹیڈ یم میں اداکی گئی جس میں علماء کرام سیاسی شخصیات وکلاء تاجروں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کی نمازہ مہتمم جامعہ خیر المدارس قار ی حنیف جالندھری نے پڑھائی۔ حضرت مولانا منظور احمد 1935 کو کبیر والہ کی بستی نب پورتحصیل کبیروالہ حاجی غلام محمد صاحب کے گھر پیدا ہوئے آپ کے والد محترم اسی بستی میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے تھے مولانا منظوراحمد رحمہ اللہ تعالی نے ابتدائی تعلیم بستی باگڑہ سرگانہ تحصیل کبیروالہ نزد عبدالحکیم سے حاصل کی بعد ازاں جامعہ خیرالمدارس میں تعلیم حاصل کی اور جامعہ ہی سے (1375ھ) بمطابق (1955?) کو سند فراغت حاصل کی مولانا منظور رحمہ اللہ تعالی نے فراغت کے بعد مدرسہ اشرفیہ حافظ آباد میں 10 سال تک تدریسی خدمات انجام دیں بعد ازاں جامعہ خیرالمدارس میں اپنے اساتذہ نے آپ کو طلب فرمالیا تو (1965?) سے لیکر (2020?) تک عرصہ 55 سال جامعہ خیرالمدارس میں تدریسی خدمات سرانجام دیں جبکہ کل 65 سال تدریسی خدمات سرانجام دیں۔آپ نے جامع مسجد خیرالمدارس ملتان میں کئی سال تک امامت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ جامع مسجد رحمانیہ بیرون دہلی گیٹ ملتان میں خطابت کی خدمات سرانجام دیں دران خطابت دل سوز اشعار بھی سناتے رہتے تھے انداز کچھ اسطرح ہوتا تھا کہ سننے والے بس یہی چاہتا بس سنتا ہی رہے۔آپ نے حضرت مولانا خیر محمد جالندھری حضرت مولانا محمد شریف جالندھریؒ جبکہ اجازت بیعت حضرت حاجی محمد شریف صاحبؒ سے حاصل ہے۔ وفاق المدارس کے صدر ڈاکٹر عبدالرزق اسکند جامعہ خیرالمدارس کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا حنیف جالندھری مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مجلس احرار اسلام کے سربراہ مولانا سید عطاء المھمین سید کفیل بخاری، مولانا محمد زبیر صدیقی مولانا محمد نواز نقشبندی شیخ الحدیث مولانا محمد اکبر قاری محمد ادریس ہوشیارپوری مفتی مظہر شاہ اسعدی مولانا یسین صابر مولانا محمد عابد مدنی مولانا نجم الحق جالندھری ودیگر علماء کرام نے مولانا منظور احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا حضرت مولانا منظور احمد رحمہ اللہ علیہ کے ہزاروں شاگرد علماء ومفتیان کرام دنیا بھر میں دین کی خدمت کررہے ہیں جو آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔

نمازجنازہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -