شیخو پورہ ٹرین حادثے پرسردار مہندر پال سنگھ کااظہار افسوس
ملتان ( سٹی رپو ر ٹر )پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق واقلیتی امور پنجاب سردار مہندر پال سنگھ نے شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
کہا ہیکہ اس المناک حادثہ میں 19 سکھ یاتریوں کی اموات پر وہ ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر میں خود ملتان سے جائے حادثہ پر پہنچا ہوں اور میں نے وہاں زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے،اور میں نیانہیں تسلی دی ہے اور انہیں ہر ممکنہ علاج معالجہ کی یقین دھانی بھی کرائی ہے۔19 سکھ مسافروں کا حادثہ میں رخصت ہونا بہت درد ناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کی مکمل و شفاف تحقیقات کروائی جائیں گی، اور اس میں ملوث اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اظہار افسوس