عوامی ورکر پارٹی، ٹریڈ یونین فیڈریشن ملتان ریجن کے زیراہتمام مہنگائی بے روزگاری کیخلافَ احتجاجی مظاہرہ

  عوامی ورکر پارٹی، ٹریڈ یونین فیڈریشن ملتان ریجن کے زیراہتمام مہنگائی بے ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) عوامی ورکرز پارٹی ملتان اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن ملتان ریجن کے زیراہتمام پیٹرولیم(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پریس کلب ملتان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ کی قیادت کا مریڈیامین۔ ملک بشیر مکول۔ پرویزاقبال بودلہ۔ فرحت عباس۔ منحدم آصف۔ شفیق علی۔ شبر حسین نے کی۔ مظاہرین نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بینرز اٹھائے اور شید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے IMF کے ایجنڈا پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام دشمن اقدامات شروع کردیئے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت جاگیرداروں وڈیروں، سرمایہ داروں اور عالمی مالیتی اداروں کی نمائندہ حکومت ہے پاکستان ے غریب عوام جو کرونا وباء کی وجہ سے پہلے ہی بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں ان پر اچانک پیٹرول بم گراکر ان کی زندگیوں کو مزید مشکل بنادیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وباء کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے مگر ہماری حکومت ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ پیٹرول، آٹا،چینی کو مہنگا کرکے سرمایہ داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ دوسری طرف قومی اداروں کو دنیا بھرمیں بدنام کرکے ایک سازش کے تحت نجکاری کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ قومی اداروں اور دیگر نجی اداروں سے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی جس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ عوامی جمہوریت انقلاب ہے۔ جس کے لیے پاکستان کے مزدوروں،کسانوں، نوجوانواں، خواتین اور درمیانہ طبقہ کے لوگوں عوامی ورکرز پارٹی کے پلیٹ فارم کے ذریعے ایک ہمہ گیر اور منظم جدوجہد کرکے سرمایہ دارانہ نظام کی لوٹ کھسوٹ، وڈیرہ شاہی، جاگیردارانہ نظام اور عالمی مالیتی اداروں کے غلبہ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

بے روزگاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -