مولانا محمد علی جوہر کی مسلمانان برصغیر کیلئے تاریخی خدمات ہیں،لطیف نظامی
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک آزادی کے عظیم مجاہد مولانا محمد علی جوہر نے مسلمانان برصغیر کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے قابل قدر اور تاریخ ساز خدمات انجام دیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد لطیف نظامی نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری اپنی نوعیت کے منفرد نظریاتی سمر سکول کے 20ویں سالانہ تعلیمی سیشن (آن لائن) کے 16ویں روزتحریک آزادی کے نامور رہنما مولانا محمد علی جوہر کی حیات وخدمات سے آگہی کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا ان کی بے باک صحافت کے پیش نظر حکومت نے انہیں 1915ء میں گرفتا ر کر لیا اور ان کے پرچے کو بھی بند کر دیا۔ بلقان جنگ کے خاتمے کے بعد ترکی کو شکست ہوئی اور عثمانی خلافت کا ڈول ڈولنے لگا تو مسلمانان ِ ہند نے ترکی کی خلافت کو بچانے کیلئے زبر دست تحریک کا آغاز کیا۔ یہ ”تحریک خلافت“ کے نام سے مشہور ہوئی۔ اس کے بانی اورسر کردہ ترین لیڈر مولانا محمد علی جوہر تھے۔