ہارون آباد:اے کیٹگر ی کا اشتہاری گرفتار تحقیقات کادائرہ وسیع

    ہارون آباد:اے کیٹگر ی کا اشتہاری گرفتار تحقیقات کادائرہ وسیع

  

ہارون آباد (نامہ نگار) تھانہ سٹی ہارون آباد پولیس نے کیٹیگری A کا مجرم اشتہاری گرفتارکرلیاہے، مجرم (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

اشتہاری ڈکیتی و قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا, مجرم سے تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد سب انسپکٹر سجاد احمد سندھو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری A کا مجرم اشتہاری عمران عرف مانی ولد اکبر قوم کمبوہ سکنہ 217 نائن آر کوگرفتار کرلیاہے۔مجرم اشتہاری عمران انتہائی خطرناک ڈکیت ہے،جوکہ ڈسٹرکٹ پولیس کو متعدد ڈکیتی،راہزنی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری ریکارڑ یافتہ مجرم ہے۔مقدمہ نمبر 133/16 بجرم392ت پ سٹی ہارون آباد، مقدمہ نمبر 348/16 بجرم 302ت پ فقیروالی،مقدمہ نمبر 68/16 بجرم392 ت پ فقیر والی اور مقدمہ نمبر24/16 بجرم 392 ت پ صدر ہارون آباد کے مقدمات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے خطرناک مجرم اشتہاری عمران کی گرفتاری پر ایس ایچ او سب انسپکٹر سجاد سندھو اور ان کی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار اداکررہی ہے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔پولیس کی ٹیمز راؤنڈ دی کلاک گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک اور اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لیے کوشاں ہیں۔

وسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -