راجہ جاویداقبال کاوزیر وائلڈ لائف آزاد کشمیربننا خو ش آئند،طاہر اقبال

راجہ جاویداقبال کاوزیر وائلڈ لائف آزاد کشمیربننا خو ش آئند،طاہر اقبال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ راجہ جاوید اقبا ل ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھی اور مسلم لیگ (ن) برطانیہ کا سرمایہ افتخار ہیں۔ مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے عہدیداران اورکارکنان اپنے دیرینہ اورمخلص ساتھی راجہ جاویداقبال کو آزاد کشمیر حکومت کاوزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز مقرر ہونے پر نیک خواہشات کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے مزید کہا کہ راجہ جاوید اقبال کی مسلم لیگ (ن) اوراوورسیز پاکستانیوں کی ویلفیئر کیلئے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں اور مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے عہدیداران اپنے ہردلعزیز قائدین میاں محمد نواز شریف،اپوزیشن لیڈر میاں محمدشہباز شریف اوروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے جس طرح راجہ جاویداقبال اور مسلم لیگ (ن)برطانیہ پر اعتمادکااظہار کیااس پر ہم ان کے ممنون ہیں۔وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریزآزاد کشمیر راجہ جاویداقبال پارٹی قیادت کے اعتماد اورکارکنان کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -