کپتان اپنے وزیروں،مشیروں کے سامنے بے بس ہو گئے،سلیم رضا

کپتان اپنے وزیروں،مشیروں کے سامنے بے بس ہو گئے،سلیم رضا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ وزیروں مشیروں اورمہنگا ئی کے سامنے کپتان بے بس ہو چکے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں ا س سے زیادہ نااہل ترین اورغیر سنجیدہ لوگ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئے، حکمرانوں کی ترجیحات ملک وقوم کودرپیش مسائل سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران نے دوسال میں کئی باراپنے وزیروں کوکارکردگی بہتر بنانے پرزوردیا مگرموصوف وزیراعظم کی اپنی کارکردگی سے کوئی خوش نہیں۔

ہے، پی ٹی آئی کی اندرونی حسد نے ریاست کی سمت اور وزارتوں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سازش کے تحت اقتدار توہتھیالیا مگرموصوف کے پاس دوسال بعد بھی ویژن اورایک بھی اہل ٹیم ممبرز نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -