ہندوستان مساجد شہید کر رہا ہے ہم مندرتعمیر کر رہے ہیں،اشرف چوہدری
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ لیبرونگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری سینئر نائب صدر المجاہد یونین پاک پی ڈبلیو ڈی، سی بی اے پنجاب نے کہا ہے کہ ہندوستان ہماری مسجدیں شہید کررہا ہے اور ہم ان کے مندر تعمیر رکرہے ہیں یہ وہ ملک پاکستان ہے جس کو موجودہ منتخب ہونے والی حکومت نے ریاست مدینہ کا نام دیا ہے ریاست مدینہ میں تو ہزاروں سال پرانے بتوں کو گرادیا تھا ہمارے لیڈر چوہدری برادران چوہدری پرویز الہٰی کے علاوہ مندر کی تعمیر پر کسی نے بھی اس بات کو برا نہیں کہا۔
اس پر آواز بلند نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور یونین کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ جس کی پاکستان سے محبت ہوگی اپنے دین سے محبت ہوگی وہی یہ بات کرے گا ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر چوہدری پرویز الہٰی پر جنہوں نے ڈٹ کرمقابلہ کیا اور پاکستانی عوام کی آواز کو انٹرنیشنل لیول تک اپنا موقف دیا۔ہمارے لیڈر چوہدری پرویز الٰہی ایک سچے اور پکے مسلمان اور عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس سے پہلے قادیانت کے معاملہ پھر ناموس رسالت کا معاملہ آیا تو ہمارے لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ق نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اللہ تعالیٰ اپنے عاشق رسول سے ایسے کام لیتا ہے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا اور پاکستان مسلم لیگ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔#/s#