رنگ روڈ کی خوبصورتی سے شہر کے حسن میں اضافہ ہو گا،طارق علی بسراء

  رنگ روڈ کی خوبصورتی سے شہر کے حسن میں اضافہ ہو گا،طارق علی بسراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے رنگ روڈ کا دورہ کیا اور گجومتہ انٹرچینج، آشیانہ انٹر چینج، بابو صابو انٹرچینج،محمود بوٹی انٹرچینج،قائد اعظم انٹر چینج ہارٹیکلچر اور تعمیراتی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر محمود سمیت دیگر افسران کی شرکت۔ ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پر جاری ہارٹیکلچر اور تعمیراتی کام کو مکمل پلاننگ کیساتھ جلدازجلد مکمل کرلیا جائے گا۔

رنگ روڈ کی خوبصورتی شہر کے حسن میں مزید اضافہ کے باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی میں پی ایچ اے کے باغبان اور ملازمین شاہراؤں پر بنی گرین بیلٹس کی نگہداشت کاکام صبح و شام کررہے ہیں