پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،بی بی وڈیری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،بی بی وڈیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنماء بی بی وڈیری نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نہتے پاکستانیوں کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دنوں کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس کا شکار ہے جس کے باعث پاکستانی عوام میں خوف کی فضاء قائم ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے آٹا،چینی اور پٹرول مافیا کے خلاف شکنجہ نا کسنا ان کے لئے خوشی کا باعث نہیں کیونکہ عوام براہ راست حکومت سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کے لیئے بے تاب ہے\

اور بہت جلد حکومت کا گریبان عوام کے ہاتھ میں ہو گا۔