اینٹی کرپشن نے رشوت لینے والے سب انسپکٹر سمیت 4افراد گرفتار کر لئے

اینٹی کرپشن نے رشوت لینے والے سب انسپکٹر سمیت 4افراد گرفتار کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن Aکی کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔سب انسپکٹر پولیس سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن میں جاری ایک انکوائری میں سب انسپکٹر تھانہ شاہدرہ جاوید اقبال پر شہری سے رشوت لینے کا الزام ثابت ہؤا مگر ملزم عرصہ دراز سے گرفتار نہ ہؤا تھا۔ دوسری کارروائی میں میں جعلی سیل ڈیڈ بنانے کے الزام میں ملزم احمد علی کو گرفتار کیا، اسی طرح اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے طلاق کے سرٹیفکیٹ کی جعلی ویری فکیشن کرنے کے الزام میں سیکرٹری یونین کونسل عمرسلیمان اور جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد مفرور ملزم محمد افضال سابقہ ملازم ایل ڈی اے کو گرفتار کر لیا۔