مندر کی تعمیر میں حکومتی وسائل کا استعمال نہیں ہونا چاہیے،عاکف سعید

مندر کی تعمیر میں حکومتی وسائل کا استعمال نہیں ہونا چاہیے،عاکف سعید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مندر کی تعمیر میں حکومتی وسائل کا ہرگز استعمال نہیں ہونا چاہیے یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں جب ہندوؤں کو اِسلام آباد میں چار کنال کا ایک قیمتی پلاٹ مندر کی تعمیر کے لیے الاٹ کیا گیا تھا اُس وقت ہم سب سے یہ چُوک ہوئی تھی کہ اُس حکومتی فیصلے کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کیا گیا جس کا فریق ثانی نے فائدہ اُٹھایا اور اُس حکومتی اقدام کی عدالت سے بھی قانونی تائید حاصل کرلی۔ اُنھوں نے اخبارات میں شائع ہونے والی اِس خبر پر تشویش کا اظہار کیا کہ مندر کی تعمیر کے لیے حکومت فنڈز مہیا کررہی ہے، عوامی دباؤ کے ذریعے حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہ دی جائے کہ وہ عوامی خزانے سے ایک بت کدہ کی تعمیر کے لیے معمولی سی رقم بھی وقف کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -