چائلڈ بیورونے طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف پولیس سے رجوع کر لیا

  چائلڈ بیورونے طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف پولیس سے رجوع کر لیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی سکول میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعہ پرتھانہ غالب مارکیٹ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی۔ اس حوالے سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ اس کیس کے حوالے سے رابطے میں ہیں اور اس کیس کی کارروائی کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ طالبات کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے کیونکہ اس کارروائی سے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

حکومت پنجاب معصوم بچوں کو بد اخلاقی اور تشدد کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -