13جماعتی دینی اتحاد کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

13جماعتی دینی اتحاد کا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(پ ر)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کیخلاف جمعہ کوملک بھرمیں احتجاج کیاگیااوربھارتی دہشتگردی کیخلاف مختلف شہروں میں بعدنمازجمعہ مساجدکے باہراحتجاجی مظاہرے کئے گئے،جی پی اوچوک میں علماء وکلاء تحفظ ختم نبوت نے بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجبکہ مساجدمیں اجتماعات جمعہ پرعلماء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی خونریزی پرشدیداحتجاج کیا اور بھارتی درندگی کیخلاف مذمتی قراردادیں پاس کرائیں تحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنماؤں علامہ زبیر احمد ظہیر،پیرسلمان منیر،علامہ محمد ممتاز اعوان نے بھی قراردادیں پاس کیں۔

، پیر سیدولی اللہ شاہ بخاری، مفتی غلام حسین نعیمی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا محمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ تنویرالحسن نقوی، مولانا محمداسلم ندیم،حافظ محمدنعمان حامد، مولانا محمدحنیف حقانی،قاری منسوب رحیمی اورپیرطارق محمود نقشبندی نے کہاکہ کشمیرمیں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پریواین او،سلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کی بے حسی انتہائی مجرمانہ فعل ہے

جس پرجتنابھی احتجاج کیاجائے کم ہے دینی رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری کشمیریوں کاقتل عام بندکرائے اوربھارتی دہشتگردی ومظالم کوختم کرانے کیلئے اپنامؤثرکرداراداکرے بصورت دیگریہ بھارتی دہشتگردی ومظالم خطہ کے امن وسلامتی کوتباہ وبربادکردیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -