کراچی:اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد

کراچی:اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی میں منعقدہ سجاس کے تحت کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر ورلڈاسپورٹس جرنلسٹ ڈے منعقد کیا گیا,اس موقع پرکوویڈ 19 کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی کی گئی تقریب میں ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا.تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹرڈ, ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس(AIPS)اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کی ہدایت کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (SJAS) کے تحت ورلڈاسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی گئی سجاس کی جانب سے شرکا کے لئے واک تھرو گیٹ,ماسک اور سنیٹائیزر کا انتظام کیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -