مذہبی انتہا پسند دہشتگردملک اور قوم کے د شمن ہیں،علامہ اسلم صدیقی

 مذہبی انتہا پسند دہشتگردملک اور قوم کے د شمن ہیں،علامہ اسلم صدیقی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسند دہشتگردملک اور قوم کے د شمن ہیں، دل آزار ی پر مبنی کتابوں کی اشاعت، اشتعال انگیز اور نفرت آمیز مواد پر مبنی ویب سائٹس پر پابندی لگا ئی جائے، مذہب کے نام پر دہشتگردی، انتہا پسندی، فرقہ وارانہ تشدد، قتل و غارت گری اسلامی تعلیما ت کے منا فی ہے۔

 ان خیالات کااظہارانہو ں نے پاکستان علما ء کونسل کے وفد سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کو وطن عزیز میں انتشار پیدا نہیں کرنے دیا جائے گا، پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔انہو ں نے کہاکہ اشتعال پھیلانے والے عناصر کی اطلاع مقامی پولیس اور انتظامیہ کو دی جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں کی انتظامیہ مذہبی منافرت پھیلانے والے خطبا، ذاکرین، واعظین کو اجتماعات میں نہ بلائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -