مفتی نعیم سیاسی سماجی علمی دنیا کے روشن ستارے تھے،حافظ حمد اللہ

  مفتی نعیم سیاسی سماجی علمی دنیا کے روشن ستارے تھے،حافظ حمد اللہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے رہنما اور سابق سنیٹر حافظ حمد اللہ کی جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مفتی محمد نعیم علیہ الرحمہ کے صاحبزادے مفتی نعمان نعیم سے ملاقات اور تعزیت، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو عالم اسلام قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا، مفتی صاحب نے اتنا بڑا ادارہ قائم کیا ان کی خدمات پوری دنیا پر محیط ہیں، انہی کی شخصیت کی وجہ سے پوری دنیا میں اس ادارے کے فضلا موجود ہیں جو دین کی خدمت کررہے ہیں جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں، انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب نے زندگی بھر دین کی خدمت کی آج ہمیں ان پر فخر ہے،ان کا سانحہ ارتحال عالم اسلام کا صدمہ ہے،میں یہاں تعزیت کے لیے آیا تھا،جامعہ ان کے بیٹے سے ملاقات ہوئی، صاحبزادے مولانا نعمان پر بڑی ذمہداری عائد ہوتی ہے وہ حضرت کے مشن کوآگے بڑھائیں، انہوں نے کہاکہ مفتی صاحب امتیازی حیثیت کے حامل تھے، جب بھی شعائر اسلام پر حملہ ہو یا حملے کا شائبہ ہواببانگ دھل میدان میں کودتے تھیمفتی صاحب کی سیاسی. سماجی،ملی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مزید :

صفحہ آخر -