تحریک انصافعوام کے ساتھ کھڑی ہے،ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک انصافعوام کے ساتھ کھڑی ہے،ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، چھوٹے میاں کرونا کا نام لے کر زیرزمین چھپ گئے ہیں،بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے، بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کا سیاسی مستقبل بھی مکمل تاریک ہوچکا۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بڑے میاں نے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا۔

 ، چھوٹے میاں نے جعلی اکاونٹس کے ذریعے کام چلایا، جب چوری پکڑی گئی تو سب نے رونا شروع کر دیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ احتسا ب کاعمل کسی صور ت نہیں رکے گا، تحریک انصا ف حکومت کیخلا ف ساز ش کرنے والو ں کو کچھ نہیں ملے گا، بلاو ل کی اپوز یشن سے مل کرحکومت گرانے کی با تیں نئی نہیں ہیں۔ دو سا لو ں سے ساری اپوز یشن گلی گلی محلے محلے رو رہی ہے مگرعوام انہیں لفٹ نہیں کرا رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -