کے فور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے،حنید لاکھانی

  کے فور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے،حنید لاکھانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کراچی کے شہری اس وقت سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ اس وقت کے فور کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر کے فور منصوبے پر توجہ نہیں دے رہی ہے،یہ وہ منصوبہ جسے سب سے پہلے مکمل کرنے کی ضرورت ہے، پانی کی ترسیل کا یہ منصوبہ دوہزارچارسے التوا کا شکا رہے جس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سندھ حکومت کی ہمارے ساتھ اس لیے نہیں بنتی کہ ہم کرپشن کے اس نظام کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرسکتے،اس شہر کے لوگوں نے بہت عزت دی ہے اس کے مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے جہاں لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کررکھاہے وہاں لوگ بوندبوندپانی کو ترس رہے ہیں۔صوبائی حکومت نے کرونا کے باعث گھروں میں رہنے کی پابندی تو لگادی ہے مگر لوڈشیڈنگ میں سب کچھ کیسے ممکن ہے پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کبھی ترقی نہیں کرسکتا،ان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ شہری علاقوں کے ساتھ صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط ہے وہاں اوور بلنگ نے بھی عوام کو سخت پریشان کیا ہواہے

مزید :

صفحہ آخر -