سندھ حکومت نے انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دے دی

  سندھ حکومت نے انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دے دی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے والی انٹر سٹی بسوں کو چلانے کی اجازت دے دی۔ ملک کے دیگر شہروں کیلئے تاحال پابندی برقرار ہے۔کورونا اور لاک ڈاون کی صورتحال میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو مشروط اجازت دے دی۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت اجازت دی ہے۔اس ضمن میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، کوچ وین اور بسز میں ماسک، سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔اویس شاہ نے کہا صرف سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع کیلئے اجازت دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کیلئے پابندی تاحال برقرار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -