سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایمرجنسی نافذکردی گئی

    سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایمرجنسی نافذکردی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے مون سون اور عیدالضحیٰ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون اور عیدالاضحی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اس سلسلے میں چائنیز کنٹریکٹرز کو مون سون اور عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لئے اضافی گاڑیوں اورعملہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ متوقع بارش میں ٹیمیں بروقت پانی کی نکاسی کا کام انجام دیں گی جبکہ عوام کی آگاہی کے لئے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے۔عیدالاضحی کے سلسلے میں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معمول کا کچرا اٹھانے کا عمل متاثر کئے بغیر آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور ہر ذون میں شکایتی مراکز بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی،ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن حیدرآباد، نثار سومرو، ڈائریکٹر آپریشن رفیق شیخ کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی تمام آلائشیں لینڈ فل سائٹ جام چاکرو اور گوند پاس پر مدفون ہونگی جبکہ دیگر تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ متعلقہ افسران نے ایم ڈی کو عیدالضحیٰ کے انتظامات کے سلسلے میں اضافی گاڑیوں، سوزوکیوں، ڈمپر، ٹرک، عملہ و سامان، ٹرینچز اور کلیکشن پوائنٹس کے انتظامات سے آگاہ کیااور تجاویز دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -