بلاول کے بیانات سے تعصب کی بو آرہی ہے،خر م شیر زمان

  بلاول کے بیانات سے تعصب کی بو آرہی ہے،خر م شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کے حالیہ وفاق مخالف بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور ان کی جماعت سے فیڈریشن کے خلاف تعصب کی بو آرہی ہے ہر قومی مسئلے کو بلاول اور سندھ حکومت سندھ کارڈ پر استعمال کرتی ہے سندھ حکومت وفاق سے بغاوت کی طرف جارہی ہے وفاق کے ہر اقدام پر تنقید اور انکار سندھ حکومت کا شیوا بن چکا ہے وفاق اور صوبے کے درمیان ورکنگ رلیشن شپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ اس محاظ آرائی کا نقصان ریاست کو ہوگا وفاقی حکومت تمام صوبوں سے بہترین تعلقات کی خواہ ہے جبکہ دوسری جانب سندھ حکومت وفاق سے محاظ آرائی کے ساتھ آئینی مسائل پیدا کررہی ہے سندھ کے تعلیمی نظام کے زبوں حالی سے پورا پاکستان واقف ہے گھوسٹ اسکول اور سفارشی اساتذہ کا طرہ امتیاز ہے وفاق کی جانب سے ایک نصاب لانے کی پالیسی تاریخ ساز قدم ہے اور ہم تعلیمی میدان میں ا س تاریخی قدم کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے

مزید :

صفحہ آخر -