کراچی: مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہوگی

  کراچی: مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہوگی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش پیر 6 جولائی کو ہونے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے بعد تھر پارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدر آباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہو سکتا ہے۔6 جولائی کی رات سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں مون سون بارش سے پہلے آندھی چل سکتی ہے، شہر میں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 7جولائی کو کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباو اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا، جس کی وجہ سے کراچی میں معمول کے مطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -