اسلامی اقدار کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، محمد طارق حسن

اسلامی اقدار کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، محمد طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا مسلم لیگ پاکستان بنانے سے لیکر اسلامی نظام قائم ہونے تک اسلامی اقدار کے لیئے آواز بلند کرتی رہے گی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اقلیت کے حقوق کے خلاف ہیں بلکہ اقلیت کو ان کے مکمل حقوق ملنے چاہیں سندھ میں مندر زبوں حالی کا شکار ہیں ان کی تعمیر کی جانی چاہیئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اسلام کی سربلندی کے لیئے ہمیشہ بات کرتے ہیں اور دین کی سب سے زیادہ خدمت پاکستان مسلم لیگ ق ہی کررہی ہے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہمیشہ مسلم لیگ اسلام اور اسلام کی سربلندی کے لیئے کام کرتی رہے گی پاکستان کا استحکام اس کی بنیاد نظریہ پاکستان میں ہے جس کے تحت اقلیتوں کا تحفظ ان کی املاک سب ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کورونا کی صورتحال میں حج بیت اللہ کو بھی مختصر کیا گیا ہے اور اسی طرح کرسچین کے سالانہ اجتماع ویٹیکن سٹی میں جو ہوتا ہے اسے بھی منسوخ کیا گیا لیکن کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں کبھی گردوارے کی تعمیر اور کبھی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی جارہی ہے جو سمجھ میں نہیں آتی کے ایسا کیوں کر ہورہا ہے

مزید :

صفحہ آخر -