محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن میں گندم خریداری کا ہدف مکمل نہ ہو سکا

  محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن میں گندم خریداری کا ہدف مکمل نہ ہو سکا

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن میں سو فیصد گندم خریداری کا ہدف پور ا نہ ہوسکا۔صرف 82فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ پور ا ہوسکاہے۔باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک فیصل آباد میں پندرہ لاکھ بوری گندم کی بجائے صرف سات لاکھ اکہترہزار بوریاں ہی خرید سکاہے۔ اسی طرسمندری میں ٹارگٹ کا 36فیصد،ماموں کانجن میں 38فیصد، تاندلیانوالہ میں 38فیصد اور سب سے کم سر شمیرمیں اٹھائیس فی صد گندم خرید ی جاسکی ہے۔ڈویژن بھر میں محکمہ خوراک صرف 82فیصد ہد ف پور ا کرسکا ہے۔ ڈویژن بھر میں 53لاکھ بوری کی بجائے 48 لاکھ بوری گندم خریدی جاسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کو گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ایک چیلنج کھڑا کردیاہے اور مارکیٹ میں گندم 1400 روپے سرکاری قیمت کی بجائے 2000روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے اور چکی مالکان آٹا 2400 روپے فی من میں فروخت کررہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے موثر انداز میں کارروائی نہ ہوسکنے اور چکی مالکان کو کوٹہ کے مطابق گندم نہ ملنے پر بازار سے مہنگے داموں گندم خرید نے پر مجبور ہیں جس کے باعث آٹا فی کلو 60 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ محکمہ خوراک کاٹارگٹ پورا نہ ہوسکنے پر شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

گندم خریداری

مزید :

صفحہ آخر -