پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ زارا شیخ

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، اداکارہ زارا شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر)زارا شیخ نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوئی معیاری فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی‘ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔زارا شیخ نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوئی جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔

مزید :

کلچر -