اداکار ساحر لودھی کا نئے اداکاروں کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

  اداکار ساحر لودھی کا نئے اداکاروں کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) ساحر لودھی نے بتایا کہ میں تین سالوں سے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا تھا اور اب مجھے ایک اچھا اسکرپٹ مل گیا ہے جس پر پیشرفت کی جارہی ہے۔تین سال قبل میری فلم میں اداکارہ متیرہ اور اعجاز اسلم، ثنا، امبر رضوی اور دیگر فنکار شامل تھے لیکن اس بار میں اس میں کسی فنکار کو شامل نہیں کر رہا بلکہ نئے فنکاروں کو لے کر پراجیکٹ بناؤں گا اور جلد عملی طور پر اس پر کام شروع کردوں گا۔ا نہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ آئندہ برس میری فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ساحر لودھی نے کہا ہے کہ تین سال قبل میری ریلیز ہونے والی فلم ”راستہ“ کی ناکامی نے مجھے بددل نہیں کیا بلکہ میں اس ناکامی کو کامیابی بدلنے میں میرے اندر مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔

مزید :

کلچر -