گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’تم تم‘ نے دھوم مچال دی

گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’تم تم‘ نے دھوم مچال دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’تم تم‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، گانے میں ٹک ٹاک سٹار اریکا حق بھی شامل ہیں۔عاصم اظہر اور اریکا حق کے نئے گانے ’تم تم‘ کو ریلیز کردیا گیا، گانا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔گانے کے ابتدا میں جو قول شامل کیا گیا وہ یہ ہے کہ ’اگر تم محبت کے آگے پیسے کا انتخاب کرو تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے‘۔تم تم گانا 6 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں محبت کرتے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جبکہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں وہ لڑکی پیسے سے محبت کرتی ہے، گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری بھی ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -