پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا، عامر سوہنا

پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا، عامر سوہنا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کامیڈین عامر سوھنا نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔میں درجنوں سٹیج ڈراموں میں کام کر چکا ہوں۔میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کرو۔ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا۔

مزید :

کلچر -