کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہر انسان دکھی اور رنجیدہ ہے،شاہدہ منی

  کشمیر میں بھارتی مظالم پر ہر انسان دکھی اور رنجیدہ ہے،شاہدہ منی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیا پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ننھے بچے کے سامنے جس طرح اس کے نانا کو بھارتی درندوں نے وحشی طریقے سے شہید کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دل رکھنے والا ہر انسان دکھی اور رنجیدہ ہے لیکن بد قسمتی سے عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں کی جانب سے اس پر ایک لفظ نہیں بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے آزادی کیلئے کوئی معجزہ کر دے تاکہ کشمیری اپنی خواہشات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو گئی ہے۔
اگر اب بھی عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ا س سے ثابت ہو جائے گا کہ بھارت ان کی آشیر باد سے سب کچھ کر رہا ہے۔

مزید :

کلچر -