پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ،اچھی خان

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ،اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ فلم فیڈریشن آف پاکستان اپنے مقاصدحاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔اس تنظیم کے حوالے سے ممبران کا جوش و ولولہ ناقابل بیان ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔اچھی خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے پروڈیوسرز نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ بہترین فلمیں بنائیں جائیں گی جو شائقین کو پسند آئیں گی۔ 

مزید :

کلچر -