معیاری کام کو فوقیت دیتا ہوں، اداکار عفان

معیاری کام کو فوقیت دیتا ہوں، اداکار عفان

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے نامور اداکار و ماڈل عفان نے کہا ہے کہ اچھا اور معیاری کام کرنے کو اولین فوقیت دیتا ہوں،تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دینے والے فنکار ہمیشہ عزت پاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئے ڈرامے میں اپنے پرستاروں کو منفرد نظر آؤں دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں میں گلیمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی۔

ہے جس کی وجہ سے عوام میں ان ڈراموں کی کی پسندیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ا یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ذاتی زندگی میں بڑا ملنسار اور سادہ طبیعت کا مالک ہوں چھوٹوں اور بڑوں سے بڑے احترام سے پیش آتا ہوں اور یہ ادب اور احترام مجھے میرے والدین نے سکھایا ہے۔

مزید :

کلچر -