احسن خان نے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی

احسن خان نے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار ماڈل و کمپیئر احسن خان آج کل اپنی فیملی کے ساتھ لاہور میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں گزشتہ روز انہوں نے مقامی ریسٹورنٹ سمورمہ کا دورہ کیا اور وہاں سے مختلف اشیاء لیکر کھائیں اور بھرپور لطف اندوز ہوئے اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ عوام یہاں ضرور آئیں اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوں یقینا وہ دوبارہ بھی آئیں گے دوسری جانب احسن خان نے اپنے ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی جو اداکار سے ملنے کی خواہش رکھتا تھا۔ احسن خان کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں اپنی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔احسن خان سماجی سرگرمیوں میں بھی خاصے،متحرک رہتے ہیں اور ہمیشہ اپنے پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت کا بھرپور جواب دیتے ہیں اور ان سے رابطہ میں رہتے ہیں اس لئے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہی بہت زیادہ مقبول ہیں۔

مزید :

کلچر -