ووسٹر،قومی کرکٹ ٹیم پہلا پریکٹس میچ کل کھیلے گی

ووسٹر،قومی کرکٹ ٹیم پہلا پریکٹس میچ کل کھیلے گی

  

ووسٹر(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران دو،دو روزہ انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم دو اور تین جولائی کو ٹریننگ کرنے کے بعد 4 جولائی کو آرام کریگی، قومی کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران دو،دو روزہ انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔پہلا پریکٹس میچ 5 جبکہ دوسرا 11 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم ووسٹر میں پندرہ روز کا قیام کرنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی۔

جہاں دو چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -