جلد صحت یاب ہوکر ٹیم کاحصہ بن جاؤنگا، حارث رؤف

جلد صحت یاب ہوکر ٹیم کاحصہ بن جاؤنگا، حارث رؤف

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ جونہی معلوم ہوا میرا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، میں فوراً آئسولیشن میں چلا گیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر دکھ ہوا تھا مگروسیم خان کی فون کال نے بہت حوصلہ دیا۔ الحمد للہ بہت بہترہوں، کوئی ایسی علامات نہیں جس کی وجہ سے پریشان ہوں امید ہے جلد صحتیاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلوں گاصحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے مزید کہا کہ میں قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے دعا گو ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -