ٹینس میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا چاہتا ہوں، عقیل خان
لاہور(افضل افتخار)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا کہ پاکستان نے بہت عزت دی ہے اور آج مقام پر ہوں ملک کی بدولت ہوں اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹینس میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں روشن کروں اور شکر ہے کہ مجھے کئی بار یہ اعزاز حاصل ہوچکا ہے اسی طرح سے میں مستقبل میں بھی عمدہ کھیل کامظاہرہ کرونگا انہوں نے کہا کہ حالات نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا اور دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ ٹینس کے کھیل کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے مگر امید ہے کہ جلد ہی ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی سر گرمیاں باقاعدہ طور پر شروع ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو فیڈریشن منظر عام پر لانے کے لئے کوشاں ہے جو بہت خوش آئند بات ہے امید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستا ن کے لئے عمدہ کھیل پیش کروں گا۔