آن لائن سیف سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار آج شروع

آن لائن سیف سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار آج شروع

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن سیف سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار آج شروع گا۔ گذشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اور ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن چیرمیئن میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ سیمینار کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور سیمینار میں آٹھ ممالک کے تین سو سے زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں ان ممالک میں پاکستان سمیت نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ایران اور بھارت شامل ہیں۔

. یہ سیمینار 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ سیمینار کے شرکاء کو ورلڈ اور ایشیائی کوالیفائیڈ لیکچرارز اتھلیٹکس کے حوالے سے لیکچرز دیں گے۔ اکرم ساہی نے کہا کہ اس سیمینار سے خطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ سیمینار آن لائن منعقد کروائے رہے ہیں۔ اس سے قبل آن لائن دو مردوں اور خواتین کے کوچنگ کورسز اینڈ سیمینار کامیابی کے ساتھ منعقد ہوچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -