فٹ بال ٹیلنٹ منظر عام پر لانے کیلئے کوشاں ہیں، میاں رضوان علی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس کومنظر عام پر لانے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے صدر میاں رضوان علی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کورونا کے باعث کھیل کی ترقی رک گئی ہے مگر امید ہے کہ ایک مرتبہ دوبارہ جلد کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوجائے گا اور اس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔